فوج کے جوان کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا،فوج کی جانب سے اغوا کی تردید

جموں و کشمیر کے بڈگام میں فوج کے ایک جوان کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بڈگام کے چڈورہ علاقہ میں یہ حادثہ ہوا ہے۔ اغوا فوجی جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری یونٹ میں کام کرتا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی کا نام محمد یاسین ہے اور وہ چھٹی پر تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ یاسین 26 فروری کو ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔ جوان کا پتہ لگانے کے لئے اس کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے اور متعدد علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ افسر نے کہا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کو اغوا فوجی کے گاوں بھیجا گیا ہے۔

فوج کی جانب سے اغوا کی تردید :وزارت دفاع کے ترجمان نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک فوجی اہلکار کی اغوا کاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز میڈیا میں یہ خبریں مشتہر ہوئی تھیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا محمد یاسین نامی ایک فوجی اہلکارجو جموں کشمیر لائٹ انفینٹری رجمنٹ سے وابستہ ہے، کو اغوا کیا گیا ہے۔دفاعی ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پورہ چاڈورہ کا رہنے والا فوجی اہلکار، جو چھٹیوں پر ہے، کی اغوا کاری کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں، وہ بالکل محفوظ ہے اور اس سلسلے میں افوابازیوں کو نظر انداز کیا جائے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading