راجستھان میں سرحد کے قریب پاکستان کا ڈرون کیمرہ مارگرایا گیا

ڈرون اڑایا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بارڈرپرتعینات ہندوستانی فضائیہ نے اسے مارگرایا۔ حالانکہ فضائیہ کی طرف سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس کا ملبہ کہا گرا ہے، ابھی تک اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔فائرنگ کی آوازسے مقامی باشندوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اوراپنے گھروں سے باہرنکل آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا تھا۔

 

اسے ہندوستانی فوج کے ذریعہ مارگرایا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرون کوپاکستانی سرحد سے متصل کونی اورکھات لابنہ گاوں کے آس پاس مارگرایا گیا۔حالانکہ ابھی تک اس کا ملبہ نہیں ملا ہے۔ فوج اورپولیس کے ذریعہ آس پاس کے علاقوں میں مندروں اورگرودواروں سے منادی کرائی جارہی ہے کہ اگرکھیتوں میں کوئی مشتبہ شے نظرآئے تواس کے بارے میں فوراً مطلع کریں۔مقامی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ اگرکوئی مشتبہ شے نظرآئے تواسے ہاتھ نہ لگائیں۔ دوسری طرف کونی کھات لبانہ کے پاس وائفریکیشن ہیڈ پربھی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ انٹلی جینس، پولیس اورفوج کے افسربھی موقع پرپہنچ رہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading