غیر سودی بینکنگ نظام : راحت کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی، ضلع ناندیڑ کا تیسرا سالانہ اجلاس

الحمدللہ!! راحت کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی ضلع ناندیڑ کا آغاز معاشرے کو سود سے پاک کرنے اور اسلامی نظام معیشت کو متعارف کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کی کوششوں سے ہوا۔الحمد للہ اول روز سے ہی سوسائٹی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔سوسائٹی ہر سال سالانہ اجلاس منعقد کر کے تمام ہی ممبران کے سامنے سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتی ہے۔

سوسائٹی کا تیسرا سالانہ اجلاس مورخہ 8 ستمبر2019 بروز اتوار صبح 10:00بجے، بمقام :انور گارڈن مال ٹیکری روڈ دیگلور ناکہ پر منعقد ہوگا۔ان شاءاللہ تعالی۔ اس اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے چیرمین ڈاکٹر محمد عبدالبصیر صاحب کرینگے ،مہمان خصوصی کے طور پر جناب ایچ۔ عبدالرقیب صاحب، جنرل سیکریٹری، انڈین سینٹر فار اسلامک فائنانس (ICIF), نئی دہلی ۔

مولانا مفتی ایوب قاسمی صاحب ،امام وخطیب ،مسجد وزیر آباد،ناندیڑ، جناب شیخ اشرف صاحب سیکریٹری شعبہ مائیکروفینانس جماعت اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹرا اور جناب ریاض الحسن عامر صاحب ،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ناندیڑ ، شریک رہینگے۔

آپ سے اس اجلاس میں شرکت کی پر خلوص درخواست ہے۔

والسلام

محمد اکرام الدین،

چیف ایگزیکٹو آفسر(CEO)

راحت کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی ضلع ناندیڑ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading