عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یونس کی گاڑی روک کر حملہ!

نئی دہلی: دہلی کے مصطفی آباد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبل حاجی یونس نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ غیر سماجی عناصر نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت حملہ کیا گیا، گاڑی میں ان کا بیٹا اور دو بیٹیاں بیٹھی ہوئی تھیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حاجی یونس نے لکھا کہ ’’کچھ غیر سماجی عناصر نے میری گاڑی پر حملہ کیا ہے، جس میں میرا بیٹا اور بیٹیاں موجود تھیں۔ سفید رنگ کی اسکارپیو پر سوار نشہ میں دھت پانچ نوجوانوں نے میری گاڑی کو روکا اور اہل خانہ سے بدسلوکی کی۔ پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پی سی کی دفعات 341، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 24 تاریخ کی رات شاستری پارک علاقہ کی ہے۔ حاجی یونس کی گاڑی میں ان کا بیٹا محمد انس موجود تھا، جس کی ایک اسکارپیو گاڑی میں بیٹھے کچھ نوجوان سے بحث ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار نوئیڈا کے پتہ پر رجسٹرڈ ہے۔ ان نوجوانوں کی شناخت کر کے جلد پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading