سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رن سے ہرایا
سری لنکا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے آج میز بان اور دنیا کی نمبر ایک انگلینڈ کی ٹیم کو 20 رنوں سے شکست دے کر خود کو عالمی کپ میں برقرار رکھا ہے۔
سری لنکا کی طرف سے لستھ ملنگا نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجے ڈی سلوا نے بھی شاندار تین وکٹ حاصل کر کے انگلینڈ کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن بین اسٹوکس (82) نے بنائے اس کے علاوہ جو روٹ نے 57 رن بنائے۔
قبل ازیں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 232 رن بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 233 رنوں کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 85 رن بنائے جبکہ فرنانڈو نے 49 اور کسل مینڈس نے 46 رن بنائے۔
جیت کے لئے انگلینڈ کو 30 رن اور سری لنکا کو ایک وکٹ درکار، 24 گیند باقی
انگلینڈ کو جیت کے لئے 30 گیندوں میں 45 رن درکار
انگلینڈ نے 50 اوور کے اختتام پر 194 رن بنا لئے ہیں۔ 233 رنوں کے ہدف میں تعاقب میں اسے اب 45 رن درکار ہیں لیکن اس کا محض ایک ہی کھلاڑی باقی ہے۔
انگلینڈ کا نواں کھلاڑی بھی آؤٹ، جیت کے دہانے پر سری لنکا
جوفرا آرچر کے طور پر انگلینڈ نے اپنا نواں کھلاڑی کھو دیا ہے، انہون نے محض تین رن کا تعاون کیا اور اسورو ادانا کی گیند پر تھسارا پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اب 36 گیندوں کا کھیل باقی ہے اور انگلینڈ کو جیتک ے لئے مزید 47 رن درکار ہیں۔ ادھر سری لنکا کو جیت کے لئے محض ایک وکٹ اور حاصل کرنا ہے۔
انگلینڈ کا نواں کھلاڑی بھی آؤٹ، جیت کے دہانے پر سری لنکا
جیت سے دو قدم دور سری لنکا، انگلینڈ کو 42 گیندوں میں 48 رن درکار
سری لنکا کی طرف سے 43 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 42 گیندوں میں 48 رن درکار ہیں۔ میدان پر بین اسٹوکس اور جے آرچر موجود ہیں۔
عادل راشد بھی پویلین واپس، جیت سے دو قدم دور سری لنکا
انگلینڈ کے یکے بعد دیگرے تین وکٹ چٹکا کر دھننجے ڈی سلوا نے سری لنکا کو مضبوط صورت حال میں پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے آٹھویں وکٹ کے طور پر عادل راشد کو محض ایک رن کے اسکور پر کسل پریرا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
فی الحال 41 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 54 گیندوں میں ابھی مزید 55 رن درکار ہیں۔ ادھر سری لنکا کو جیت کے لئے انگلینڈ کے صرف دو وکٹ اور حاصل کرنے ہیں۔
ساتواں کھلاڑی آؤٹ، مشکل میں انگلینڈ، 59 گیندوں میں 57 رن درکار
کرس ووکس کے طور پر انگلینڈ کا ساتواں کھلاڑی پویلین لوٹ چکا ہے۔ ووکس کو محض دو کے اسکور پر دھننجے کی گیند پر کسل پریرا نے لپکا۔ مقابلہ یہاں سے دلچسپ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
انگلینڈ کا چھٹا کھلاڑی 170 رن پر آؤٹ، 66 گیند باقی، 62 رن درکار
دھننجے ڈی سلوا نے سری لنکا کو چھٹی کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے معین علی کو 16 کے نجی اسکور پر اسورو ادانا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
انگلینڈ کی نصف ٹیم 144 رن پر آؤٹ، 90 گیندوں میں 82 رن درکار
سری لنکا کی طرف سے جیت کے لئے دئے گئے 233 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان میں 152 رن اسکور کر لئے ہیں۔
انگلینڈ کو اب جیت کے لئے 87 گیندوں میں 81 رن درکار ہیں۔
ملنگا کی گیندبازی سے انگلینڈحیران، 15 اوور میں اسکور 53/2
اننگ کی شروعات میں ہی لستھ ملنگا کی طرف سے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین بھیج دینے کے بعد انگلیش ٹیم سہم گئی ہے اور 50 کے اسکور تک پہنچے میں اسے 14 اوورز تک انتظار کرنا پڑا۔
فی الحال 15 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 53 رن ہے۔ جیتنے کے لئے اسے ابھی 35 اوورز میں مزید 180 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کو 26 کے اسکور پر دوسرا جھٹکا، ملنگا نے کو دوسری کامیابی
سلامی بلے باز جے ونسی کو بھی بیئریسٹوں کی طرح لستھ ملنگا نے ہی اپنا شکار بنایا۔ ونسی نے 14 رنوں کا تعاون کیا اور کسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لستھ ملنگا نے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین بھیج کر سری لنکا کو میچ میں واپسی کرا دی ہے۔
فی الحال 8 اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 26 رن ہے۔ کریز پر جے روٹ 12 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ کپتان ایون مورگن نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 42 اوورز میں مزید 207 رن درکار ہیں۔
انگلینڈ نے 232 رنوں کے تعاقب میں پہلا وکٹ کھو دیا
سری لنکا کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ لستھ ملنگا نے سلامی بے باز جانی بیئریسٹو کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔
ایک اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 3 رن ہے۔ سلامی بلے باز جیمس ونسی (1) اور جے روٹ (2) کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی شاندار گیندبازی، سری لنکا 232 رنوں تک محدود
آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے میزبان انگلینڈ کے گیندبازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 9 وکٹ پر 232 روں تک محدود کر دیا۔ انگریز کھلاڑیوں کو جیت کے لئے 233 رن بنانے ہوں گے۔
انگلینڈ کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ عادل راشد نے 2 جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔
ادھر، سری لنکا کے واحد بلے باز اینجلو میتھیوز ہی نصف سنچری اسکور پائے اور وہ 85 رن بنا کر آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ اویشکا فرنانڈو نے 49، کسل مینڈس نے 46 جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔
ٹورنامنٹ میں میزبان انگلینڈ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں 233 رنوں کے تعاقب میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ وہیں سری لنکا کے لئے یہ میچ کرو یا مرو کی صورت حال والا ہے۔ لہذا اگر اسے ٹورنامنٹ میں خود کو برقرار رکھنا ہے تو آج کرشمائی گیندبازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سری لنکا کو آٹھواں جھٹکا
اسورو ادانا کے طور پر سری لنکا نے اپنا ساتواں وکٹ کھو دیا۔ انہیں 6 کے نجی اسکور پر مارک ووڈ کی گیند پر جے روٹ نے لپکا۔ نئے بلے باز کے طور پر لستھ ملنگا کریز پر پہنچے ہیں۔ ادھر میتھیوز کا اسکور 69 ہو چکا ہے۔
فی الحال 47 اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 214 رن ہے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
سری لنکا کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ، اسکور 200 رن
سری لنکا نے 200 کے اسکور پر ٹی پریرا کے بطور اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ پریرا کو آرچر کی گیند پر عادل راشد نے لپکا، انہوں نے دو رنوں کا تعاون کیا۔
فی الحال 46 اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رن ہے۔ کریز پر اینجلو میتھیوز (64 رن) اور اسورو ادانا موجود ہیں۔
عالمی کپ: سری لنکا کے 6 کھلاڑی 190 پر آؤٹ
سری لنکا نے 190 کے اسکور پر 6 کھلاڑی کھو دئے ہیں۔ چھٹے کھلاڑی کے طور پر دھننجے ڈی سلوا کا وکٹ گرا جنہوں نے 29 رنوں کا تعاون کیا۔ انہیں جے آرچر کی گیند پر جے روٹ نے لپکا۔ میتھیوز 62 کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز ٹی پریرا بلے بازی کے لئے پہنچے ہیں۔
فی الحال 44 اووروں کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 192 رن ہے۔
عالمی کپ: سری لنکا کا اسکور 41 اوور کے بعد 181/5
میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے اپنا اسکور 180 کے پار پہنچا دیا ہے۔ میتھیوز نے اپنی نصف سنچری (52) مکمل کر لی ہے جبکہ دوسرے بلے باز اے ڈی سلوا 25 رن بنا کر نابعد ہیں۔
دو گیندوں میں عادل نے لئے 2 وکٹ، سری لنکا کا اسکور 150 کے پار
34 اوور کے بعد سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 152 رن پہنچ گیا ہے۔
سری لنکا نے دو گیندوں میں کھوئے دو وکٹ، اسکور 133/5
کسل مینڈس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جیون مینڈس کو بھی عادل راشد نے اپنا شکار بنایا، وہ کھاتا بھی نہیں کھول پائے تھے۔ عادل راش نے انہیں اپنی ہی گیند پر لپک کر پویلین کی راہ دکھلائی۔ نئے بلے باز کے طور پر دھننجے ڈی سلوا میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ اینجلو میتھیوز 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 31 اوور کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 138 ہو گیا ہے۔
سری لنکا کو چوتھا جھٹکا، مینڈس 46 رن بمنا کر آؤٹ
اینجلو میتھیوز کے ساتھ مل کر سری لنکا کی اننگ کو سنبھالنے والے کسل مینڈس 46 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انہیں عادل راشد کی گیند پر ایون مورگن نے لپکا۔
سری لنکا کی 3 وکٹ کھونے کے بعد پُر اعتماد بلے بازی، اسکور 125 کے پار
سری لنکا کی ٹیم نے 3 وکٹ 62 رن کے اسکور پر کھو دینے کے بعد اننگ کو سنبھال لیا ہے اور 28 اوور کے بعد اسکور 125 رنوں تک پہنچ گیا ہے۔ مینڈس اور میتھیوز دونوں ہی 25-25 رن پر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 29 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 128 رن ہے۔
سری لنکا نے 62 کے اسکور پر 3 وکٹ کھو دئے
سری لنکا نے 62 کے مجموعی اسکور پر اے فرنانڈو کے طور پر اپنا تیسرا کھلاڑی کھو دیا ہے، انہیں مارک ووڈ کی گیند پر عادل رشید نے لپکا۔ فرنانڈو اپنی نصف سنچری سے محض ایک رن سے چوک گئے، انہوں نے 39 گیندوں میں 49 رنوں کا تعاون کیا اور اپنی اننگ کے دوران 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
فی الحال 14 اوورز ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 63 رن ہے۔ فرنانڈو کے آؤٹ ہونے کے بعد اے میتھیوز میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ کے مینڈس 12 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
عالمی کپ: سری لنکا کے دونوں سلامی بلے باز 3 کے اسکور پر آؤٹ
سری لنکا نے 3 کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کو کھو دیا ہے۔ بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا کپتان دیمتھ کرونارتنے کے طور پر لگا جنہیں جوفرا آرچر کی گیند پر جوس بٹلر نے لپکا، انہوں نے محض ایک رن کا تعان کیا۔ دوسرے آؤٹ ہونے بلے کسل پریرا تھے جنہیں کرس ووکس کی گیند پر معین علی نے لپکا۔
فی الحال 6 اوورز مکمل ہو چکے ہیں اور آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔ اویسکا فرنانڈو 20 رن بنا کر جبکہ کسل مینڈس ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔
سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لیڈز: سری لنکا کرکٹ ٹیم نے آج ہیڈنگلے کے میدان پر میزبان انگلینڈ کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ سری لنکا چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔ انگلینڈ نے اس میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ سری لنکائی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کشل پریرا (وکٹ کیپر)، اویکا فرنانڈو، کشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، جیون مینڈس، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، نوان پردیپ اور لستھ ملنگا۔
انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوئے روٹ، ایون مارگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ۔
سری لنکا دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل
سری لنکا آج دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل ہے۔ انگلینڈ کے پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم پانچ میچوں میں ایک جیت، دو ہار اور دو منسوخ نتیجوں کے ساتھ فی الحال چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا کے کھاتے میں چار پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کو واحد شکست پاکستان کے ہاتھوں ملی ہے، وہیں سری لنکا نے اپنی واحد فتح ٹورنامنٹ میں نچلے پائیدان پر چل رہی افغانستان کے خلاف حاصل کی تھی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
