ناندیڑ:7نومبر ( ورق تازہ نیوز)کل رات قدیم شہر کے صرافہ بازارکی گلی میں رقم نہ دینے کے معاملے پرکے۔بی ۔گینگ کے لوگوں نے کلب چلانے و الے سنیل یادوا وراسکے بھائی پر جان لیوا حملہ کرکے سنیل کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ایڈیشنل ایس پی اوبیناش کمار نے بتایا کہ قتل کی و اردات میں ملوث 18افراد کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔اتوارہ پولس نے فریادی ابھیمنیو منڈلے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر ملزمین کیشو نہارے عرف پوار، سائی عرف سائیناتھ نہارے پوار، کیشو نہارے،
گپی مہاراج، چنگیا ترتے، دیپک پوار، آکاش لولے، پریتم سبھاش پوار، پاپایا گجرواڑ، پروین پوار، آدتیہ سنگھ اجے گوڑ، انیل پاو سنتوش۔سولنکے، کشن کریل، وشال روترے، مہاویر راجپوروہت، روہت بٹاولے، رشبھ واگھمارے، سید الرسنل سید اجمل، کنال ہٹکر، کرمجیت سنگھ باوری، دگمبر پاٹل، انکت کوریل کے خلاف اتوارہ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 384، 386، 307، 294، 143، 146، 147، 148، 149 کے ساتھ ساتھ آرمس کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ نمبر 345/2023 درج کیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کا ایکٹ اور دفعہ 135 کامقدمہ درج کیاگیا۔ قتل کے بعد پولیس کے کئی اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور معتبر ذرائع کے مطابق تقریباً تقریبا مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اتوارہ پولس انسپکٹر سنتوش تامبے اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس سنگین واردات کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کل رات سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھاگیا ہے کہ صرافہ بازار میں نگریشور مندر کے پاس موٹرسائیکلوں پر آئے اور سنیل اور اسکے بھائی کوگھیر لیا اور مارپیٹ شروع کردی ۔اس کے بعد کچھ نوجوانوں نے ایک تھیلے میں تلواریںبھی لائی تھی جس کی مدد سے سنیل اور اسکے بھائی پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔
جس کے بعد تمام غنڈے تلواروں کو دوبارہ تھیلے میںجمع کرکے فرار ہوگئے ۔پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں پندرہ تااٹھارہ ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔عوام کاکہنا ہے کہ اتوارہ پولس اسٹیشن کی حدودمیں غیر قانونی کاروبار عروج پرہیں بالخصوص جوے کے نئے نئے اڈے شروع ہورہے ہیں۔ جہاں پر جرائم پیشہ افراد جمع ہوتے ہیں اور جوا کھیلتے ہیں اورہار جیت پر جھگڑے بھی ہوتے ہیں
جس کے بعدمارپیٹ اور قتل جیسی وارداتیں رونماہوتی ہیں۔ضلع ایس پی کرشناکوکاٹے کو اس جانب اب سختی سے توجہ دینے کی ضرور ت ہے۔