ناندیڑ:23/جون (ورق تازہ نیوز) شہر ناندیڑ کی معروف شخصیت الحاج محمد عبدالروف صاحب (موظف ڈپٹی انجینئر) صدر خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کاعلالت کے باعث آج23 جون کی شب انتقال ہوگیا ہے۔وہ گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ناندیڑ کے خانگی اسپتال میں تین دنوں؛سے زیرعلاج تھے۔لیکن آج شب انھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔
واضح رہے کہ 77 سالہ الحاج عبدالروف نے سال 2007 میں اپنے طور پرناندیڑ خدمت حجاج کمیٹی کا قیام عمل میں لایاتھاتاکہ حج کمیٹی کے معرفت جانے والے عازمین حج کی رہنمائی کی جاسکے۔
الحمداللہ سال2005سے یہ کمیٹی ناندیڑکے عازمین حج کی موثرڈھنگ سے رہنمائی کررہی ہے۔وہ فیڈریشن آف حج سوشل ورکر مہاراشٹرکے نائب صدر بھی تھے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور افراد خانہ کو صبر جمیل دیں۔آمین۔ نمازجنازہ اج بروز ہفتہ دوپہر ڈھائی بجے گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی