اورنگ آباد : اشاڑی ایکادیشی کے پیش نظر مسلمانوں کا پہلے دن قربانی نہ کرنے کا فیصلہ

اورنگ آباد: مہاراشٹر کےاورنگ آبادکے والوج گاوں میں آشاڑی ایکادشی کے دن ہونے والی عیدالاضحی کے موقع پر مقامی مسلمانوں نے قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔اورنگ آباد کے والوج پولیس نے جمعرات کی شام یہاں پنڈھر پور کے شری وٹھل رکمنی مندر میں امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی۔

اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کی جانب سےعیدالاضحی پر قربانی نہ کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔اس سال آشاڑی ایکادشی اور عیدالاضحی پورے مہاراشٹر میں ایک ہی دن 29 جون کو ہیں۔

ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے بھگوان وٹھل منی کے ولوج علاقے کے مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے اس دن کے بجائے دوسرے یا تیسرے دن بکروں کی قربانی دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

آشادھی ایکادشی کے دن پورے ضلع سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند صبح سے ہی پنڈھر پور گاؤں میں واقع مندر کے درشن کے لیے آتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading