
لکھنؤ:04مئی(یواین آئی) کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤں کے تیسرے مرحلے کی شرعات شراب کے عادی افراد کے لئے راحت بھرا ہے۔لکھنؤ،کانپور،اور غازی پور سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں شراب کی دوکانیں کھلنے سے پہلے ہی لمبی قطاریں لگنی شروع ہوگئیں۔سماجی دوری پر عمل کرانے کے لئے اتوار کی شام سے ہی شراب کی دوکانوں کے باہر دائرے بنانے شروع ہوگئے تھے۔ دوکانوں کے کھلنے کا وقت صبح دس بجے طے تھا لیکن اس سے کافی پہلے ہی لوگوں دوکانوں کے سامنے قطار میں کھڑے تھے۔
حکومت نے زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت(ایم آر پی) پر شراب فروخت کی اجازت دئیے ہیں۔طے قیمت سے زیادہ وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔اس سے پہلے شبہ کا اظہار کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤں کے دوران روزگار ختم ہونے کا سیدھا اثر شراب کی فروخت پر پڑے گا جس سے محکمہ آبکاری کے ذریعہ ریونیو اضافے کی حکومت کی منشی کو جھٹکا لگے گا لیکن شراب کے عادی افراد نے سبھی شبہا ت کو غلط ثابت کردیا۔اور دوکانیں کھلتے ہی بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں خریدیں۔