ناندیڑ۔4۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں گزشتہ روز 20 مریض کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جس میں سے 16 مریض فی الحال سرکاری دواخانہ میں زیرعلاج ہے جبکہ 4مریض لاپتہ ہے ۔سرکاری دواخانہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہہ سے یہ چار مریض ابھی تک لاپتہ ہے جس کی وجہہ سے ناندیڑمیں کورونا کے پھیلنے کاخطرہ بڑھ گیا ہے ۔
جمعہ کے دن ناندیڑ کے گرودوارہ لنگر صاحب کے ملازمین کی کورونا جانچ کروائی گئی تھی انکے سوائب کے نمونے لینے کے بعد سرکاری دواخانہ انتظامیہ نے ان افراد کے نام پتہ اورموبائل نمبر لینے کے بعد انھیں گھر جانے دے دیاتھا ۔لیکن اتوار کے دن 20 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد 16 مریضوں کوتلاش کرکے سرکاری دواخانہ میں بھرتی کروایاگیا ہے ۔جبکہ چار کرونا مریض ابھی تک ضلع انتظامیہ کے ہاتھ نہیں لگے ہیں۔ پولس بھی انھیں دو دن سے تلاش کررہی ہے۔کورونا مریضوں کے لاپتہ ہونے سے ناندیڑ میں کورونا کے پھیلنے کاخطرہ بڑھ گیا ہے