سیاسی پارٹیوں کو امیدواروں کا مجرمانہ ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالنا ہوگا: سپریم کورٹ

سیاست میں جرائم پیشہ افراد کے داخلہ کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں کو ایک اہم حکم دیا ہے۔ عدالت نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کا مجرمانہ ریکارڈ اپنی ویب سائٹ، اپنے فیس بک اکاؤنٹ، ٹوئٹر وغیرہ پر اپ لوڈ کریں۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر سیاسی پارٹیوں نے ایسا نہیں کیا تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔


عرضی گزار جن میں بی جے پی کے اشونی اپادھیائے بھی شامل ہیں، انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ سیاسی پارٹیوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مجرمانہ کردار کی شبیہ والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دیں اور اگر وہ ایسا کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی پر یہ فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آخر سیاسی پارٹیوں کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ وہ مجرمانہ کردار کے لوگوں کو ہی ووٹ دیتی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر پارٹیاں داغی امیدواروں کو ٹکٹ دیتی ہیں تو ان کو اس کی وجہ بتانی ہوگی۔ سیاسی پارٹیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ آخر وہ کسی بے داغ شخص کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا۔

واضح رہے عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ اگر کوئی پارٹی کسی داغی کو ٹکٹ دیتی ہے تو اس کی صلاحیت، حصولیابیوں اور قابلیت کی معلومات 72 گھنٹے کے اندر اندر الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سیاست میں جرائم کو ختم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتہ میں خاکہ تیار کرنے کاحکم دیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading