سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغمبر اسلامؐ کے خلاف تبصرہ,ایک شخص کے خلاف کیس درج

سنت کبیر نگر: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغمبر اسلامؐ کے خلاف تبصرہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلی اگیا۔ جمعہ کے دن مسلمانوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ میں مناسب کارروائی کا تیقن دیا جس پر احتجاج ختم ہوگیا۔

مقامی اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) شیام موہن کے بموجب ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم سنیل عرف سونو فی الحال پونے میں رہ رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading