مہاراشٹر اسمبلی انتخابات ،تیسرے محاذ میں ایم آئی ایم کو لینے سے بچو کڈو کا صاف انکار ،وجہہ یہ بتائی

ناسک:22/ ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ہماری لڑائی کسانوں، مزدوروں اور ہر ذات کے غریب طبقے کے لیے ہے، ہمارے لیے ‘ایم آئی ایم’ کی شدت کو ہضم کرنا آسان نہیں ہوگا۔ لہذا، ہم کسی بھی ایسی پارٹی سے دوری رکھیں گے جو مذہبی تلخی پیدا کرتی ہے،”

پرہار جن شکتی پارٹی کے بانی صدر اور ایم ایل اے بچو کڈو نے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کو تیسرے اتحاد میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئےیہ بات کہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو لے کر جاری اندرونی کشمکش سے مہا وکاس اگھاڑی متحد نہیں ہے۔ کڈو نے یہ کہہ کر ‘ایم وی اے’ کو بھی نشانہ بنایا کہ آپ عہدے کے لیے ہیں یا عوام پہلے۔ ناسک کا دورہ کرنے والے ایم ایل اے بچو کڈو میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

کڈو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم تیسرے اتحاد کے ذریعے ریاست میں ایک سپر پاور بنائیں گے اور یہ طاقت عوام کی طاقت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل مہا شکتی کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں، راجو شیٹی، سمبھاجی راجے چھترپتی، پرکاش امبیڈکر کے کزن راجدت امبیڈکر اور کچھ دیگر مسلم تنظیمیں اس میٹنگ میں حصہ لیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading