سوشانت سنگھ کی زندگی پرمبنی فلم کے مرکزی کردار کیلئے پاکستانی اداکار کا انتخاب

نئی دہلی:18اگست : سوشانت کی زندگی پرمبنی فلم کے مرکزی کردار کیلئے پاکستانی اداکار کا انتخاب، سوشانت کی زندگی پرمبنی فلم کے مرکزی کردار کیلئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا، تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

’پی کے‘، ’ایم ایس دھونی‘، ’چھچھورے‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے کچھ ماہ قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ اداکار کی موت کی تحقیقات تو جاری ہے تاہم اب تک خودکشی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔انتھک محنت سے کامیابی کا سفر طے کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت معمولی ڈانسر تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اداکاری کے شوق کو حقیقت میں بدلنے کے لئے انہوں نے فلموں میں چھوٹے کرداروں سے ابتداء ء کی جس کے بعد وہ کامیابی کا کا سفر طے کرتے ہوئے فلموں میں مرکزی کرداروں میں نظر آنے لگے۔

اداکار کی کامیابی کے اس دشوار گزار سفر کو دکھانے کے لئے ایمازون ویب سیریز بنائی جا رہی ہے۔ جس میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستانی اداکار حسن خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سوشانت کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب رواں برس 14 جون کو ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش کے کیس میں ہر روز نیا موڑ سامنے آ رہا ہے اور معاملہ واضح ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading