پربھنی کی محترم شخصیت سابق کارپوریٹرجاوید قادر کی رحلت

پربھنی:19. (ورق تازہ نیوز)پربھنی کی معروف و محترم سیاسی ،سماجی شخصیت سابق کارپوریٹر اور اردو رائٹرس فاؤنڈیشن پربھنی کے صدر سیدجاوید قادر (علیگ) کا آج 19 اگست کو صبح چار بجے مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

انھیں دل کا عارضہ تھا۔انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت سے کیا تھا۔ وہ 1986 میں اس وقت کی مجلس بلدیہ پربھنی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ جب میونسپل کونسل، میونسپل کارپوریشن میں تبدیل ہوئی وہ کارپوریٹر منتخب ہوئے۔

مرحوم ہمدرد ملت۔خوش مزاج،خوش اخلاق، شریف النفس انسان تھے۔انکے پسماندگان میں چار بیٹے، دو بیٹیاں اور اہلیہ محترمہ ہیں۔ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading