ساتویں منزل سے لٹکے ہوئے بچہ کو بہادر شخص نے بچا لیا ، سوشل میڈیا پر خراج تحسین : ویڈیو دیکھیں

چین میں ایک دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو دیکھ کر لوگ سکتے میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ ساتویں منزل سے لٹکا ہوا ہے۔ باکل آخری لمحات میں اسے ایک شہری نے گرنے سے بچا لیا۔ ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر رہ گئے۔ سوشل میڈیا پراس واقعہ پر طرح طرح کے تبصرے کئے گئے۔

امریکی ٹی ایم زیڈ ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں بچے کو فوشان شہر میں بالکونی سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس موقع پر ایک پڑوسی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، وہ شخص بالکونیوں کے درمیان چڑھتے ہوئے بچے کے قریب پہنچ گیا اور عین آخری لمحات میں بچے کو گرنے سے بچا لیا۔

اس آدمی کو بالکونیوں کے درمیان خاموشی سے چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے پاس پہنچنے تک وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔اس ویڈیو کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ۔ دوسری طرف میڈیا صارفین نے اس شخص کو "سپائیڈر مین” قرار دیا۔ اسے شہر کی انتظامیہ نے شہری کو اعزاز سے بھی نوازا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading