ناندیڑ:(راست)شہر کے معروف اور معیاری تعلیمی ادارہ ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ میںآکاش انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 16نومبربروز جمعرات دوپہر ۱بجے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ حال ہی میں منعقدہ آکاش نیشنل ٹیلینٹ ہنٹ (ANTH) میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔
واضح ہو کہ آکاش انسٹیٹیوٹ کے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ(ANTH) میں ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کی ہونہار طالبہ علینہ گوہر بنت نقی شاداب(ایڈیٹر روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ) نے قومی سطح پر منعقدہ مسابقتی امتحان میں شاندار کامیابی درج کرواتے ہوئے JEE کے لیے صد فیصد تعلیمی اسکالرشپ کی مستحق قرار پائی۔ آکاش کے اس امتحان میں ملک گیر سطح پر JEE اسکالرشپ کےلئے کُل5لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی جس میں علینہ گوہر کا نیشنل سطح پر11ہزار اور مہاراشٹر سطح پر 860واںرینک آیاتھا۔علینہ گوہر فی الحال جماعت دہم میں زیر تعلیم ہیں۔
اسی طرح ریڈینٹ کے10 سے زائد طلباءو طالبات نے 70 فیصد سے زائد اسکالرشپ حاصل کرتے ہوئے اپنی قابلیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر آکاش انسٹی ٹیوٹ کے مینیجر جناب پرساد دیشمکھ سر نے علینہ گوہر اور ایس ایم صمیم سر (منیجنگ ڈائریکٹر ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ) کی گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔
اسی طرح کامیاب طلباءو طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے معروف اداروں اور مختلف داخلہ جاتی امتحانات کے متعلق رہنمائی فرمائی۔ بعدازاں انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم نے پ±رمسرت انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علینہ گوہر اور امتحان میں شریک تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل ہدف اس وقت پورا ہوگا جب ہمارے طلبہ حکومت ہند کے اہم داخلہ جاتی، مسابقتی اور اسکالرشپ امتحانات میں کامیابی درج کرواتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی میں اپنا حصہ لگائیں گے۔ جناب الطاف حسین سر نے اظہار تشکر فرمایا۔ نظامت کے فرائض مومن محمد شعیب (کوآرڈینیٹر، ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ) نے انجام دیئے۔