متحدہ عرب امارات نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ حال شہریوں کے پینے کے پانی کا بندو بست کرنے کے لیے غزہ میں 3 ‘ ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چالیس دن سے جاری اسرائیلی بمباری سے ابھی تباہی جاری ہے۔
جبکہ پانی کی فراہمی کا تقریباً سارا انفراسٹرکچر بمباری سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ازالے کے لیے متحدہ عرب امارات کے لگائے گئے یہ پلانٹ کچھ ضرورت پوری کر سکیں گے۔
اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رفح کے علاقے میں گیلنٹ نائٹ تین کے طور پر انسانی بنیادوں پر لگائے جائیں گے۔
ان میں سے ہر پلانٹ کی پانی فراہمی کی اہلیت برابر اور مجموعی طور پر 600000 گیلن ہوگی۔ جس کے نتیجے میں یومیہ بنیادوں پر 300000 پناہ گزینوں کو پانی مل سکے گا۔ امارات نے اس واٹر پراجیکٹ کو اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے حمایت کی ایک علامت قرار دیا ہے۔