ریلائنس انڈسٹریز اور جیو کی آمدنی میں زبردست اضافہ

ممبئی:ریلائنس انڈسٹریز(آرآئی ایل) نے جنوری – مارچ سہ ماہی کے نتیجے جاری کردیئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز (آرآئی ایل) کی چوتھی سہ ماہی کے نتیجے شانداررہے ہیں۔ مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا کنسولیڈیٹیڈ منافع 10,362 کروڑروپئے رہا۔یہ گزشتہ مالی سال کے مقابلےاس سہ ماہی میں ہوئے 9,438 کروڑروپئے کے منافع سے 9.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی وجہ رٹیل اورٹیلی کام بزنس سے ریوینیواچھا رہا۔ وہیں جیونے جنوری – مارچ کے دوران 840 کروڑروپئے کا منافع درج کیا۔

آمدنی بڑھ 1.38 لاکھ کروڑ روپئے:مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں آرای ایل کی آمدنی 1.20 لاکھ کروڑروپئے سے بڑھ کر1.38 لاکھ کروڑروپئے ہوگئی ہے۔ کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 20832 کروڑ روپئےاورمارجن 15.02 فیصد رہا۔ آرآئی ایل کا کوارٹر4 گراس ریفائننگ مارجن 8.20 ڈالر/ بی بی ایل رہا۔ چوتھی سہ ماہی میں آرآئی ایل کوآئل ریفائننگ اورپیٹروکیمیکل سیگمنٹ میں کمزورریوینیوکا سامنا کرنا پڑا۔
ریلائنس جیو کو840 کروڑ کا منافع:مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس جیوکا منافع 64.70 فیصدی بڑھ کر840 کروڑروپئے رہا، جوگزشتہ سال کی مدت میں 510 کروڑروپئے تھا۔ جنوری – مارچ کے دوران جیوکا ریوینیو11,106 کروڑروپئے، ای بی آئی ٹی ڈی اے4,329 کروڑروپئے اور مارجن 39 فیصدی رہا۔ پورے مالی سال 19-2018 میں جیونے2,964 کروڑروپئےکا نیٹ پرافٹ درج کیا۔ جیوکا کوارٹر4 اوسط ریوینیوفی صارف (اے آرپی یو) 126.20 روپئےرہا۔ ریلائنس جیونے اپنے آپریٹنگ کے ڈھائی سال میں 300 ملین صارفین کا اعدادوشمارپارکرلیا ہے۔
مالیاتی نتائج پرتبصرہ کرتےہوئے ریلائنس کےچیئرمین اورایم ڈی مکیش امبانی نےکہا کہ مالی سال 2019 میں ہم نے کئی بڑی حصولیابیاں حاصل کیں اورکمپنی کومستبقل کا ریلائنس بنانےکی سمت میں کئی قابل ذکرکوششیں کیں۔ ریلائنس رٹیل ایک لاکھ کروڑ روپئے کی آمدنی کےاعدادوشمارکوپارکرگیا، جیوکے30 کروڑسےزیادہ صارفین ہوچکے ہیں اورہمارے پیٹرو کیمیکلس کےکاروبارنےاب تک کی سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز نے بہترنتائج کی وجہ سے 6.5 روپئے فی شیئرڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a comment