آدم پور:5مئی ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ۔ دیگلور ہائی وے پر بلولی تعلقہ کے کنالہ میں ضلع پریشد اسکول کے قریب جہاں مدکھیڈ تعلقہ کے ویئجا پور پارڈی سے شادی کے لیے دیگلور تعلقہ کے شاہ پور جانے والاباراتی ٹیمپو الٹ گیا اور حادثے میں دلہن کی بہن سمیت 27 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ دردناک واقعہ آج 5 مئی صبح 10 بجے کے قریب رونما ہوا ۔
مزید جانکاری یہ ہے کہ مدکھیڈ تعلقہ کے ویجا پور پرڈی کے ماروتی وٹھل راو¿ منگلاپرے کی بیٹی کی شادی 5 مئی کو شاہ پور تعلقہ دیگلور کے سوپن راو¿ ماروتی کملیکر کے بیٹے کے ساتھ صبح 12 بجے شاہ پور میں منعقد ہوئی تھی۔ ٹیمپو ایم ایچ 26 اے ڈی 6572 میں سوار ہوکر بارات سامان کیساتھ شادی کی تقریب کے لیے لے جا رہے تھے کہ نرسی ۔دیگلور شاہراہ پر کنالہ کے قریب ٹمپو سڑک کے درمیان میں الٹ گیا۔
اس حادثے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن دلہن کی بہن سمیت 27 افراد شدید زخمی ہوئے۔کنالہ کے ولاس پنچال، ناگیش موہتے، ہوساجی اوگے، مادھو واگھمارے کی مدد سے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے نائگاو¿ں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔زخمیوں کا پہلے مقامی اسپتال میں علاج کیا گیا اور شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ناندیڑ بھیج دیا گیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رام تیرتھ تھانے کے بٹ جمعدار ڈی کے جامبلیکر اور ان کے ساتھی فوراً موقع پر پہنچے اور رام تیرتھ پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔