بریکینگ نیوز: دیگلورناکہ پانی کی ٹاکی کے قریب بھیانک آگ لگی

ناندیڑ:5. مئی ۔ (ورق تازہ نیوز)اج بروز اتوار کو شام تقریبا چھ بجے کے قریب ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ علاقے میں حیدرباغ پانی کی ٹاکی کے پاس واقع میونسپل کارپوریشن کے ا سکول کے بازو ٹین شیڈ میں آتش زدگی کا واقعہ رونما ہوا۔

جس کی وجہ سے نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔آگ لگنے کے بعد یہاں پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا ۔

جس نے آگ پر قابو پا لیا ہے لیکن اگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال کوئی علم نہیں ہو سکا ہے اس بارے میں مزید تفصیلات کچھ دیر بعد دی جائے گی ۔