رونالڈو نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر اور تبصرہ شیئر کردیا، مداح پُرجوش

پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں خاص طور پر سعودی عرب کے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔ سپورٹس سٹار، جو سعودی النصر کلب کے لیے کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں، نے اتوار کی رات دیر گئے اپنی ’’ ایکس‘‘ پوسٹ میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
اس پوسٹ پر رونالڈو نے لکھا میں عزت ماٰب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ یوم تاسیس مناتےہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔ رونالڈو کے ایکس پر فالوورز کی تعداد 115 ملین سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ریاض میں سعودی ہارس ریسنگ کپ کی تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ تصویر میں 40 سالہ بین الاقوامی کھلاڑی سفید لباس میں سعودی ولی عہد کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔
یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب 22 فروری کو مملکت کے مختلف علاقوں میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے "یوم تاسیس” منایا گیا۔ جہاں بچوں نے روایتی اور مقبول ملبوسات زیب تن کیے اور اس موقع پر خوشی میں گانے گائے۔

یاد رہے رونالڈو نے اس ماہ کے شروع میں اپنی چالیسویں سالگرہ منائی تھی۔ انہوں نے ریٹائر ہونے اور سبز مستطیل کو چھوڑنے کے بعد اپنے مستقبل کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ متعدد فٹ بال سپورٹس کلبوں کے مالک ہوں گے اور ان کا انتظام کریں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading