روزنامہ”ورق تازہ“ کے لئے یواین آئی کی اردو سروس کاآغاز

یکم مئی 2019ءکو اخبار کے 25سال مکمل ہونے پر مجلس قرآن خوانی کاانعقاد

ناندیڑ:25اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑاور پربھنی سے علاحدہ ایڈیشن میں شائع ہونے والے اردو روزنامہ ”ورق تازہ“ کےلئے ملک کی معروف خبررساں ایجنسی یو این آئی(United News of India) کی اردو سروس کاآغاز ہوگیا ہے جس کے بعد اخبار کے صحافتی معیار میں یقینا اضافہ ممکن ہے ۔ اللہ رب العزت کاشکرہے کہ یکم مئی 2019ءکو ”ورق تازہ“ اپنے صحافتی سفر کے 25سال مکمل کررہا ہے ۔

ادارہ کے زیراہتمام اس دن مجلس قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ تفصیلی پروگرام اخبار کی آئندہ اشاعتوں میں شائع ہوگا ۔یادرہے کہ گزشتہ 26اگست 2018کو ورق تازہ کاناندیڑاردو نیوز پورٹل (ویب سائٹ) شروع کیاگیا تھا جس کاپتہ waraquetaza.com ہے ۔

ا س نیوز پورٹل نے کم عرصہ میں اردو ناظرین میںغیر معمولی مقبولیت حاصل کرلی ہے اسکا ثبوت یہ ہے کہ آج 25اپریل تک 12لاکھ 37ہزارسے زائد ناطرین نے ویب سائٹ کے صفحات کو پڑھا ہے اور بین الاقوامی اشتہاری ادارہGoogle AdSense کے اشتہارات بھی ویب سائٹ پرروزانہ شائع ہورہے ہیں ۔

اس کامیابی کے بعد ”ورق تازہ“ کے انتظامیہ نے ایک اوراقدام کرتے ہوئے اخبار کے لئے یو این آئی کی اردو سروس کوشروع کرنے کافیصلہ کیا۔چنانچہ یواین آئی‘دہلی کے انتظامیہ سے درخواست کرنے پر انتظامیہ نے مورخہ 24 اپریل 2019 سے ”ورق تازہ“ کو آن لائن اردو خبروں‘تصاویر اور فیچرس کو بھیجنا شروع کردیا ہے۔ ایڈیٹر محمدنقی شاداب نے آج اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading