ناندیڑ خبر نامہ: 1-شیخ نجیب قتل وجان لیواحملہ معاملے میں مزید تین نوجوان گرفتار 2- وزیرآباد میں ہاتھ گاڑے ..

ناندیڑ:25اپریل ( ورق تازہ نیوز)شہر میں 8اپریل کو مسلمان واڑی اور کوٹھا میں کچھ افراد پر جان لیواحملے کئے گئے تھے جس میں احمدپور کے نوجوان شیخ نجیب کوقتل کردیا گیا تھا اور جبکہ ڈاکٹر گائیکواڑ وانکاساتھی شدیدزخمی ہوگیاتھا۔

حملہ آوروںنے فائرئنگ کی تھی ۔پولس نے اس معاملے میں مزید تین نوجوانوں کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جنہیں جج نے پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔ پولس نے قتل کچھ دنوں بعد ہی ابتداءمیں سورج گاڑی والے‘شوبھم اور نیلیکر کوگرفتار کیاتھااسکے بعدانکی مدد کرنے والے دیگر تین نوجوان جسپریت سنگھ عرف گونداسنگھ کامٹھیکر 19 سال ‘ امرسنگھ واسریکر عمر 19 سال ‘اور سرن پال سنگھ عرف پونیت گرمیت سنگھ راگی22سال کو گرفتار کرلیا ۔

جس میں سے کامٹھیکر اورواسریکر کی آج 25اپریل کو پولس کسٹڈی ختم ہوگئی اورراگی کی کسٹڈی 26اپریل کوختم ہورہی ہے ۔ اس معاملے کے تفتیشی آفیسر ایڈیشنل ایس پی دھنجے پاٹل نے تینوں ملزمین کو آج ہی عدالت میںپیش کرکے عدالتی تحویل دینے کامطالبہ کیا۔فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے تینوں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ اس معاملے میں اب تک چھ ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے

ناندیڑ: وزیرآباد میں ہاتھ گاڑے والے باغبان سے چاقوکی دھاک پر500 روپے لوٹ لئے و مارپیٹ

ناندیڑ:25اپریل ( ورق تازہ نیوز)شہر کے بیشتر باغبان برادری سے تعلق رکھنے و الے افراد شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے ہاتھ گاڑے لگاکر مختلف پھل و سبزیاں فروخت کرکے اپنی فیملی کا پیٹ بھرتے ہیں۔اسی طرح کاکاروبار کرنے والے ایک تاجرسے گزشتہ روز وزیر آباد کے تروڑیکر مارکیٹ کے قریب کچھ افراد نے چاقوکی دھاکر پرنقد500 روپے چھین لئے اور اسکے ہاتھ گاڑے پر موجود آم پھینک دئےے ۔

فریادی محمدشہباز عبدالوہاب عمر 20 سال ساکن عمران کالونی دیگلورناکہ نے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 23 اپریل کو شب ساڑھے آٹھ بجے وہ وزیر آباد کے تروڑیکر مارکیٹ کے روبرو اپنے ہاتھ گاڑے پر آم فروخت کررہاتھااس وقت کچھ افراد وہاں پہنچے اور ہاتھ گاڑا اُلٹ دیااسکے بعد فریادی کوزودوکوب کرکے خنجر کی دھاک بتاکر نقد 500 روپے جبراً چھین لئے اور گاڑے پر موجود ایک ہزار روپیوں کے آم کا نقصان کرکے فرار ہوگئے ۔

اس واقعہ کے بعد اس تاجر نے فی الفور وزیر آباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ۔ پولس نے ملزمین کے خلاف دفعات 392‘427‘34اورآرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کردیا گیا ۔ پی ایس آئی پانڈے واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں.

ناندیڑ: بلاٹکٹ 296مسافروں سے ایک لاکھ 16ہزار روپے وصول

ناندیڑ:25اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑریلوے اسٹیشن پر 24اپریل کو ٹکٹ جانچ(فورٹ ریس چیک) مہم کے دوران 296 غیر مجاز مسافروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ اس مہم میں23 ٹکٹ جانچ ملازمین ‘ 12ریلوے پروٹیکشن فورس کے جوانوں اور 2 پولس انسپکٹروں نے شرکت کی ۔مہم صبح پانچ بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہی ۔ اسٹیشن کے اندرتمام غیر مجاز مسافروں کاداخلہ بند کردیاگیا تھا جس کے باعث مسافروں اورعام لوگوں کوپلیٹ فارم نمبر (۱) اور(۴) سے داخل ہونا پڑرہاتھا مہم کے دوران یہ دیکھا گیا کہ پلیٹ فارم اورفٹ اوور بریج پر بغیر ٹکٹ لئے مسافر اور عام لوگ چل رہے تھے ۔ ایسے کئی لوگ دیکھائی دیئے جو گوکل نگر سے شیواجی نگر اور شیواجی نگر سے گوکل نگر کی طرف فٹ بریج پرچل رہے تھے ۔ اس طرح بغیر ٹکٹ کے 296 مسافروں اورعام لوگوں سے ایک لاکھ 16ہزار 725 روپے وصول کئے گئے۔اس طرح کاپریس نوٹ ناندیر ریلوے ڈویژن کے افسررابطہ عامہ نے جاری کیا ۔

ناندیڑ: تین دن وقفہ سے نلوں کوپانی کی فراہمی شروع

ناندیڑ:25اپریل ( ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے 25اپریل سے شہر میں تین دن وقفہ سے نلوں کوپانی کی فراہمی کاعمل شروع کردیا ہے جس سے شہریان کےلئے ایک نئی مصیبت پیدا ہوگئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بارش ہونے سے تین دن وقفہ سے پانی کی فراہمی جار ی رہے گی اگر وقت مقررہ پر بارش نہیں ہوتی ہے تو پھر چار دن کے وقفہ سے پانی سپلائی کاسخت فیصلہ کیاجاسکتا ہے ۔ فی الحال نلوں کو دو دن وقفہ سے پانی کی سربراہی عمل میں آرہی ہے ۔ایسا پور ڈیم سے سانگوی کے ذخیرہ آب میں آئندہ دو دنوں میں پانی پہونچنے والاہے جس سے ناندیڑ شمال علاقہ میں 20 دن تک پانی فراہم ہوگا ۔ جبکہ وشنوپوری ڈیم سے جنوبی ناندیڑ کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وشنو پوری ڈیم میں اتنا پانی باقی ہے کہ وہ 25 مئی تک ہی کام آئے گا ۔ اس کے بعد پھرشدید پانی کی قلت پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔شہریان کا ضلع کلکٹرسے مطالبہ ہے کہ وہ پڑوسی مقامات پر قائم ڈیم سے ناندیڑ شہرکوپانی فراہم کرنے کےلئے ضروری قدم اٹھائے ۔

ناندیڑ:2 افراد کا ایک دوسرے پر چاقوحملہ

کنوٹ:25اپریل ( ورق تازہ نیوز) دو افراد کے درمیان جاری تنازعہ کو رفع دفع کرنے کیلئے کچھ افراد نے ثالثی کی کوشش کی لیکن ان میں ہی بحث و تکرار ہوگئی اورزبردست مارپیٹ ہوگئی جس میں دو افراد نے ایک دوسرے پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ ان دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔یہ واقعہ کنوٹ تعلقہ کے موضع بودھڑی میں منگل کی شب ساڑھے آٹھ بجے رونما ہوا ۔ پولس ذرائع کے بموجب بودھڑی کے برسا منڈا چوک میں منگل کی شب ساڑھے آٹھ بجے کچھ وجوہات پر گیانیشور دہی پھڑے اور سریش گھوگے کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا اس وقت وہاںں موجود شرینواس گوئند رامنڈے نے تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اس وقت سندیپ کیندرے ‘ پردیپ کیندرے ‘ بالاجی کیندرے ‘ شرینواس منڈے ‘ شری کانت منڈے ‘جینت پاٹل ‘پون پھڑ ‘سوپان کیندرے نے غیر ضروری افراد کو جمع کرکے مارپیٹ کی جبکہ پون پھڑ نے چاقو سے حملہ کردیا اس طرح کی شکایت شرینواس منڈے نے پولس اسٹیشن میںدرج کروائی ۔ اسی معاملے میں دوسری شکایت بالاجی وشوناتھ کیندر ے نے بھی درج کروائی کہ گیانیشور دہی پھڑے وسریش گھوکے کا تنازعہ رفع دفع کرنے کیلئے وہ اپنے دوست سنیل کے ساتھ گئے تھے لیکن یہاں موجود گیانیشور دہی پھڑے ‘شرینواس منڈے و دیگر نے مل کر لاٹھیوں سے مارپیٹ کی جبکہ شرینواس منڈے نے اپنے پاس موجودچاقو سے بالاجی پر حملہ کردیا ۔ ان دونوں معاملات میں پولس نے مقدمہ کااندراج کردیا ہے ۔ مزید تفتیش پی آئی دلیپ تڑکے کی رہنمائی میں پی ایس آئی گنیش چیتے کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading