ناندیڑ:3 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے ہنومان گڑھ علاقہ میں تلوار سے حملہ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا اسے علا ج کیلئے شنکر راوچوہان سرکاری دواخانہ وشنوپوری میں داخل کیاگی ہے ۔اس معاملے میں تین افراد کے خلاف ائیرپورٹ اور دیہی پولس اسٹیشن میںبھی مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پولس نے اس معاملے میں دو نوجوانوں کوگرفتار کرلیا ہے۔انھیں3دنوںتک پولس کسٹڈی میںبھیج دیاگیا ہے ۔ فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ آر پی گھولے نے یہ فیصلہ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ رام گڑیا(ساکن بائے پاس روڈ ناندیڑ) ‘ سونوواگھمارے ساکن پورنیما نگر ‘وشال بھگت ساکن ہنومان گڑھ علاقہ ان تینوں نے گزشتہ صبح ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن اور ائیرپورٹ پولس اسٹیشن حدود میںدھوم مچائی ۔ضلع ایس پی سنجے کمار مگر ‘سب ڈویژنل پولس آفیسر فسکے کی رہنمائی میں ائیرپورٹ پولس اسٹیشن کے پی آئی نناورے نے فی الفور کاروائی کرکے تینوں نوجوانوں کوحراست میں لے لیا ۔کامٹھا علاقہ کے شیام گوپی ناتھ پوئیڈ عمر 18سال اپنے بھائی انکیت اوردوست وشنو کے ساتھ صبح ساڑھے پانچ بجے شنکر راوچوہان چوک میں مارننگ واک کررہے تھے کہ ہربھجن سنگھ رام گڑیا‘سونوواگھمارے ‘وشال بھگت بھی وہاں لال رنگ کی موٹرسائیکل نمبر MH 26-BH- 4061پروہاں پہنچے۔اس وقت ہربھجن نے شیام پوئیڈ کو خنجر کی دھاک دکھاکر انکے پاس سے موبائیل فون قیمت دس ہزار روپے چھین لیااورانکیت کے پاس موجود موبائل بھی چھین لیا۔ اسلئے انکیت ‘ شیام اور وشنو ڈر گئے اور مارننگ واک چھوڑ کر گھر کی سمت روانہ ہوگئے ۔اس وقت شیام اور وشنو کے ہاتھ پر خنجر سے وار کیاگیا ۔اسکے بعدتینوں بھی سوتنتر سینک کالونی میںپانی کی ٹاکی کے پاس پہنچے جہاں پر سونو واگھمارے اور وشال بھگت کا ہربھجن سنگھ کے ساتھ تقسیم پر تنازعہ ہوا اسکے بعدتینوںبھی ہنومان گڑھ پہنچے ۔ہربھجن نے نشہ آور گولیاں کھائی ہوئی تھی ایسا کہاجارہا ہے ۔سونو اور بھگت نے اپنی مدد کیلئے سنیل گرڈ کو طلب کیا۔ہربھجن سنگھ نے خنجر سے سنیل پربھی وارکرکے زخمی کردیا ۔اس سے قبل تینوں ملزمین نے ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن حدود میں خانگی ٹیوشن کلاس کو اپنی لڑکی کو لے جارہے شخص کو چاقو کی دھاک دکھاکر مارپیٹ کرکے لوٹ لیاتھا ۔ سنیل گرڈ کے بھائی امول سنجے گرڈ کی شکایت پر ہربھجن سنگھ رام گڑیا]‘ہرپریت سنگھ رام گڑیا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت اقدام قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔
ناندیڑ:شادی شدہ کی خودکشی معاملے میں شوہر اور دیور کو پولس کسٹڈی
ناندیڑ:3 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ایک شادی شدہ خاتون نے احمدپور تاآکوٹ سفر کے دوران ناندیڑ کے وشنوپوری میں اترکر ایک درخت سے پھانسی کا پھندہ باندھ کر خودکشی کرلی تھی ۔اس معاملے میں درج مقدمہ کی بنیاد پر متوفی خاتون کے شوہر اور دیور کو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ آر پی گھولے نے دو دن یعنی 5نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ 31اکتوبر کووشنوپوری علاقہ کے ہمبرڈے کے کھیت میں درخت سے 25سالہ خاتون کی پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی نعش دستیاب ہوئی ۔ابتداءمیں پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کردیا ۔بعد میں اسکی شناخت انکیتا دیانند وانکھیڑے کی حیثیت سے ہوئی ۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ احمدپور میںقیام پذیر تھی ۔شوہر دیانند وانکھیڑے انشورنس کمپنی میں ملازم ہے ۔ یکم نومبر کو نکیتا کے والد نانا تائیڈے نے شکایت درج کروائی کہ شادی کے بقیہ جہیز کے دو لاکھ روپیوں کیلئے مسلسل انکی بیٹی کو شوہر اور اسکا بھائی کرشنا گوئند وانکھیڑے اور اسکی بیوی تنگ کررہے تھے ۔جس کی وجہہ سے نکیتا ذہنی طو ر پر پریشان ہوگئی تھی ۔ اسکی شادی اسی سال اپریل میں دیانند کے ساتھ ہوئی تھی ۔ ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 541/2019اور تعزیرات ہند کی دفعہ 304(B)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی شیخ اسدکررہے ہیں۔دیاننداور شری کرشنا کو گرفتار کرکے آج 3نومبر کو شیخ اسد ] پولس ملازمین چنچلوار ‘ مسڑے ‘سوریہ ونشی ‘ڈی اے پواراور ہوم گارڈ گجانن گرڈے نے دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کیا۔ سرکاری وکیل بی ایم ہاکے نے جج کو معاملے نوعیت سے واقف کرواتے ہوئے پولس کسٹڈی ریمانڈ کامطالبہ کیا ۔ تمام دلائل کے بعد جج نے وانکھیڑے بھائیوں کو دو یوم یعنی 5نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا ۔
