نئی دہلی ۔کانگریس کے بوتھ پروگرام میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز دہشت گرد مسعود اظہر کے نام کے پیچھے ’ جی‘ لفظ کا استعمال کر دیا۔ راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد سے ہی بی جے پی ان پر نشانہ سادھ رہی ہے۔
بی جے پی کی طرف سے ہو رہے مسلسل حملوں کے بعد اب کانگریس نے بھی بی جے پی کو جواب دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے منگل کی صبح مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ حافظ سعید کو مبینہ طور پر ’ حافظ جی‘ کہہ کر خطاب کر رہے ہیں