رام مندر کا چندہ 600 کروڑ سے متجاوز

ایودھیا : اترپردیش کے شہر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے وصول کیا جانے والا چندہ 600 کروڑ سے متجاوز ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ 20 دن کے اندر 600 کروڑ روپئے جمع ہوگئے۔ رام جنم بھومی تیرتھ شترا ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں نے بتایا کہ چندہ وصول کرنے کی مہم جاری رہے گی۔ ٹرسٹ نے 15جنوری کو ایودھیا میں مندر تعمیر کے لئے بڑے پیمانے پر چندہ وصولی مہم شروع کی تھی۔ چندہ وصولی کی یہ مہم 27 فبروری تک جاری رہے گی۔

Leave a comment