تھانے، 10مئی (یو این آئی) مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے مابین جمعرات کی رات سڑک کنارے آم کی دکانیں لگانے پر جھگڑا ہوا اور پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوپاڑا علاقہ میں مسافروں کے پیدل چلنے کے راستے پر ایم این ایس کے کچھ لوگ آم کی دکان کھول کر بیٹھے تھے اوربی جے پی کے کارکن انہیں وہاں سے ہٹانا چاہتے تھے جس پر جھگڑا ہوگیا۔ حالات کوکنٹرول سے باہر ہوتے دیکھ کر پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔
ایم این ایس کے کارکن باغ سے آم لاکر سیدھے گاہکوں کو فروخت کرنے کا کام کروا رہے تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔