ناندیڑ میں کورونا کے پانچ مشتبہ مریضوں کی رپورٹ منفی۔ایک رپورٹ کا انتظار

ناندیڑ:23۔ مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے سرکار دواخانہ کےکرونا وارڈ میں داخل مشتبہ مریضوں کی آج رپورٹ آگئ جو منفی رہی ہے ۔ اس لئے ناندیڑمیں ایک بھی کرونا وائرس کا مریض نہیں پایا گیا ہے۔جبکہ ایک مریض کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

گزشتہ چار پانچ دنوں سے نالے میں بڑی تعداد میں ممبئی پونہ ے اور حیدرآباد سے لوگ داخل ہوئے ہیں ان تمام کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔گزشتہ روز پانچ مشتبہ مریضوں کے سوائپ کے نمونے پونہ کی لیبارٹری کو روانہ کیے گئے تھے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے سکون کی سانس لی یے۔ طبی عملہ ناظر گھر کے باہر سے آنے والے تمام افراد پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے یے۔کوئی بھی کرو نا کا مشتبہ پایا جا رہا ہے اسے فی الفور سرکاری دواخانہ منتقل کرکے اس کی طبی جانچ کی جارہی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading