دسویں، بارہویں کا رزلٹ جلد ہی ظاہر ہونے کا امکان، طلباء اطمینان رکھیں

ناسک (نامہ نگار) سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ نے حال ہی میں دسویں اور بارہویں کے نتائج ظاہر کردیئے اس کے بعد مہاراشٹر بورڈ سے دسویں و بارہویں کا امتحان دینے والے طلباء رزلٹ کو لیکر اضطرابی کیفیت اور افواہوں کا شکار ہیں۔ ان کیلئے اطلاعاً عرض ہے کہ ان کے رزلٹ بھی جلد ہی ظاہر کردیئے جائیں گے۔ اگرچہ بورڈ نے ابھی کوئی حتمی اعلان یا تاریخ نہیں ظاہر کی ہے لیکن ذرائع کی بات مان لی جائے تو 20 سے 25 مئی کے درمیان بارہویں کا اور یکم جون سے لیکر دس جون تک دسویں کا رزلٹ آن لائن ظاہر کردیا جائیگا۔

رزلٹ سے متعلق مزید تصدیق شدہ اطلاعات اور تاریخ فائنل ہوتے ہی اس کی اطلاع اخبار اور سوشل میڈیا کے ذریعے دے دی جائیگی لہذا طلباء اطمینان رکھیں اور بہترین کامیابی کیلئے اس ماہ مبارک میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔ اس طرح کی اطلاع عامر ایوبی سر (انچارج بیسٹ کوچنگ کلاسیس مالیگاؤں) نے بغرض اشاعت فراہم کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading