پرنس محمد بن سلمان کے پہلے دورہ ہند کا 19 فروری سے آغاز

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتہ دو روزہ دورہ ہند پر یہاں پہونچیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی بات چیت کے دوران دفاع، تجارت و توانائی کی طمانیت ترجیحی موضوعات رہیں گے۔ پرنس محمد بن سلمان اپنے پہلے دورہ¿ ہند کا 19 فروری سے آغاز کریں گے۔ ان کی قیادت میں وزرائ، اعلیٰ عہدیداروں اور بزنسمین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہندوستان پہونچ رہا ہے۔ سعودی ولیعہد اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی مفادات کے حامل وسیع تر اُمور و مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کریں گے۔ شہزادہ محمد جو سعودی مجلس وزراءکے نائب سربراہ بھی ہیں، اپریل 2016 ءمیں وزیراعظم مودی کے اعلیٰ سطحی دورہ سعودی عرب کے بعد ہند کا یہ دورہ کررہے ہیں۔ مودی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر جانبین نے حکمت عملی کی موجودہ رفاقت کو مزید مستحکم بنانے سے اتفاق کیا تھا۔ وزارت اُمور خارجہ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران طمانیت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، دفاع اور سکیورٹی جیسے کلیدی شعبوں میں ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ 2017-18 ءکے دوران باہمی تجارت 27.48 ارب امریکی ڈالر رہی جس کے ساتھ سعودی عرب اب ہندوستان کا چوتھا بڑا تجارتی ساجھیدار بن گیا۔ حال ہی میں سعودی تیل کمپنی آرامکو نے متحدہ عرب امارات کے ادارہ ایڈنوک کے ساتھ رتناگیری ریفائنری اور پٹرو کمیکل پراجکٹ پر 44 ارب امریکی ڈالر کا مشترکہ وینچر شروع کیا ہے۔ مملکت سعودی عرب ہر سال اوسطاً 1,75,000 ہندوستانیوں کو حج کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading