خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے مزید 47 نئے کیسز اور دو ہلاکتیں

اورنگ آباد، 10 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 47 نئے کیسز اور دو افراد کی موت اطلاعات ہیں۔صحت کے حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع بیڈ تھا جہاں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 15 اور ناندیڑ و جالنا اضلاع میں چھ چھ نئے کیسز درج ہوئے۔
ضلع پربھنی میں پانچ، ضلع لاتور میں چار اور ضلع عثمان آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ضلع ہنگولی میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز بتدریج کم ہورہے ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading