اورنگ آباد:(ورق تازہ نیوز)بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ استاذ الاساتذہ مہتمم جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم (اورنگ آباد) مولانا محمد مجیب الدین صاحب قاسمی کا رات 3:30 بجے انتقال ہوچکا ہے. انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے ، آخرت کی تمام منزلوں کو آسان فرمائے، جنت الفردوس کا ٹھکانا نصیب فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائےآمین یا رب العالمین.

مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد بڈی لین اورنگ آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی (انشاء اللہ)۔تمام قارئین و تلامذہ اور علماء و حفاظ کرام سے گذارش ہیکہ حضرت والا رحمۃاللہ علیہ کیلئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا اہتمام کرے، کم از کم 3/مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر دعا فرمائے.