اسرائیلی فضائیہ کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جوہری تنصیبات پرآنے والے’’کل‘‘ ہی کامیاب حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اپریل میں اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالنے والے میجرجنرل تومربار نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل کے روزایران کی جوہری تنصیبات پر کامیابی سے حملہ کرسکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں یہ فرض کرتا ہوں، یہ حملہ میرے وقت میں ہوگا اور میرے کندھے پہلے ہی اس ذمے داری کے بوجھ کو سمجھتے ہیں‘‘۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر سکتا ہے۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم وہاں،یہاں سے ایک ہزار کلومیٹر دور کچھ کرگزریں اور میں واپس وطن آجاؤں مگریہ کہنے کے قابل نہ ہوں کہ ’’میں نے مشن مکمل کر لیا ہے‘‘۔