خبر غم:حضرت مولانا غلام محمد وستا نوی صاحب کا سانحہ ارتحال

ممبئی:4/ مئی ۔( ورق تازہ نیوز)بڑے رنج و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا غلام محمد وستا نوی صاحب (رحمہ الله) انتقال فرما گئے۔اِن لله وإنا إليه راجعون.

آپ ایک عظیم اللہ والے، عاشقِ رسول، اور خدمتِ دین میں پیش پیش رہنے والے بزرگ تھے۔
امت کے لیے ان کا وصال ایک بڑا دینی نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

تدریسی و تعلیمی خدمات
مولانا وستانوی نے 1979ء میں مہاراشٹر کے ضلع نندوربار کے قصبے اکل کوا میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ ابتدا میں محض چھ طلبہ اور ایک استاد کے ساتھ قائم ہوا، لیکن آج یہ ادارہ دینی اور عصری تعلیم کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔ یہاں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ میڈیکل انجینئرنگ فارمیسی، آئی ٹی اور دیگر پیشہ ورانہ کورسز بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ یہ بھارت کا پہلا اقلیتی طبقے کے زیر انتظام میڈیکل کالج ہے جو میڈیکل کونسل آف انڈیا سے تسلیم شدہ ہے ۔

حضرت مولانا غلام محمد وستانوی ایک ممتاز بھارتی اسلامی عالم ماہر تعلیم اور اصلاح پسند رہنما ہیں جنہوں نے اسلامی تعلیم میں عصری مضامین کو شامل کرنے کی نمایاں کوششیں کی ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم:مولانا غلام محمد وستانوی یکم جون 1950ء کو گجرات کے ضلع سورت کے گاؤں کوساڑی میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان بعد ازاں ہندوستان منتقل ہوا، جس کی نسبت سے وہ وستانوی” کہلاتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسہ قوت الاسلام کوساڑی میں حاصل کی جہاں انہوں نے قرآن مجید حفظ کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading