حیدارباد : پیر کی شام شدید بارش کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور دفاتر، کالجوں سے واپس جانے والے شہریوں کو گھنٹوں سڑکوں پر پھنسنا پڑا۔ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جس سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر اور اطرافی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بلدیاتی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں اور پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔