حیدرآباد سیٹ سے اسدالدین اویسی کی زبردست جیت، بی جے پی کی مادھوی لتا کو 3.38 لاکھ ووٹوں سے ہرایا

حیدرآباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اسد الدین اویسی نے لگاتار پانچویں بار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو 3.38 لاکھ ووٹوں سے شکست فاش دی ہے۔

حیدرآباد سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر مادھوی لتا کے میدان میں اترنے پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا تھا لیکن علاقے کے لوگوں نے اویسی کو ووٹ دیا۔ اسد الدین اویسی نے پہلی بار 2004 میں الیکشن لڑا تھا اور ایک لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے 2009، 2014 اور 2019 کے انتخابات بھی کامیابی حاصل کی۔ اس بار انہوں نے پانچویں بار الیکشن لڑا اور ایک بار پھر بڑی جیت درج کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading