فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی پیدل فوج پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اس دستے کو شمالی غزہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ یہ پیدل فوجی جمعہ کے روز سے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا دوسرا مرحلہ تیز کرنے آئے تھے۔
القسام بریگیڈ نے ان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کا یہ حملہ غزہ سٹی کے توام کے علاقے میں ہفتے کے روز کیا گیا ہے۔
تاہم فوری طور پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بارے میں کچھ نہیں بولا ہے۔ واضح رہے جنگی وقفوں کے بعد جمعہ کے روز سے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملے پھر سے شدت اختیار کر چکے ہیں۔ البتہ شمالی غزہ کے اندر اسرائیلی فوجیوں کو جنگ کے دوسرے مرحلے میں نشانہ بنانے کا حماس کا پہلا دعویٰ ہے۔