چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات: ابتدائی رجحانات میں کانگریس اگے

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے نتائج آج آنے والے ہیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس کو اکثریت ملی ہے اور کانگریس 50 سیٹوں پر آگے ہے۔

چھتیس گڑھ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں 7 اور 17 نومبر کو ووٹنگ ہوئی۔ جس میں ریاست کے 76.31 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بی جے پی 40سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔2003 سے 2018 تک مسلسل 15 سال اقتدار میں رہنے والی بی جے پی کو امید ہے کہ ریاست کے عوام اس بار انہیں ایک موقع دیں گے۔ دوسری طرف ریاستکانگریس اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

کانگریس کو امید ہے کہ عوام نے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی قیادت میں پارٹی کی طرف سے کئے گئے کاموں کو پسند کیا ہے اور ریاست میں ایک بار پھر ان کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading