احمدآباد،07جنوری(یو این آئی) جواہرلعل نہرو (جے این یو) حملے کے خلاف یہاں مظاہرہ کرنے والی کانگریس کی اسٹودنٹس ونگ این ایس یو آئی اور بی جے پی کی اسٹودنٹس ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنان کے درمیان آج صبح جھڑپ ہوگئی جس میں این ایس یو آئی کے جنرل سکریٹری اور کانگریس میں شامل پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے سابق رہنما ہاردک پٹیل کے قریبی نکھل سوانی کا سر پھوٹ گیا اور نصف درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔
این ایس یو آئی کے کارکن جب پہلے سے اعلان پروگرام کے مطابق شہر کے پالڑی واقع اے بی وی پی کے دفتر کا گھیراؤ کرکے مخالفت کے لیے جا رہے تھے تبھی دونوں فریقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ موقع پر پہلے سے ہی پولیس تعینات تھی۔ اس دوران پتھربازی بھی ہوئی۔ طلبہ نے لاٹھی ڈنڈے سے بھی ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ بی جے پی کے یوامورچہ کے صدر رِتوِج پٹیل نے کہا کہ دونوں فریقوں میں جھڑپ ہوا ہے اور وہ حملے کی حمایت نہیں کرتے۔
طلبہ نے لاٹھی ڈنڈے سے بھی ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ بی جے پی کے یوامورچہ کے صدر رِتوِج پٹیل نے کہا کہ دونوں فریقوں میں جھڑپ ہوا ہے اور وہ حملے کی حمایت نہیں کرتے۔