جموں وکشمیرکا یہ مسلم نوجوان کرکٹر آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کا کھلاڑی بن گیا

سری نگر:جموں وکشمیرکوویسے توجنت کہا جاتا ہے، لیکن یہاں کبھی سیاست کی وجہ توکبھی کچھ شدت پسندوں کی پتھربازی اورفوج سے ٹکراوکی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتا ہے، لیکن اب ریاست سے نکلنےوالے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔ تعلیم کے میدان سے لے کرکرکٹ کی دنیا میں ابھی انہیں منفرد شناخت حاصل ہورہی ہے۔ آئی پی ایل 2019 کے لئے نیلامی میں ممبئی انڈینس نے جموں وکشمیرکے راسخ سلام ڈارپر بھروسہ کرتے ہوئے اسے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔راسخ سلام ڈارکوممبئی انڈینس نے گزشتہ روزجے پورمیں منعقدہ آئی پی ایل 2019 کے نیلامی تقریب میں 20 لاکھ روپئے کے بنیادی قیمت پرخریدا ہے۔ آئی پی ایل 2019 میں نیلامی کے بعد جموں وکشمیر کے کلگام ضلع کے رہنے والے 17 سالہ سلام ڈار جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا "یہ بے حد دلچسپ لمحہ ہے، میں اپنے جذبات کو قابومیں نہیں کرسکتا۔ کیونکہ میرا خواب سچ ثابت ہوگیا ہے۔ وہ ممبئی انڈینس میں شامل ہونے کی خوشی کو لفظوں میں نہیں بیان کرسکتے ہیں”۔ممبئی انڈینس نے اس 17 سالہ تیز گیند بازکو موقع دیا ہے، جس سے اس کھلاڑی کے حوصلے بلند ہیں۔ حالانکہ اگرراسخ سلام ڈارکوموقع ملتا ہے، تواسے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ حالانکہ اس کھلاڑی کوکشمیرکا ہیروبھی کہا جارہا ہے۔ تاہم دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ سلام ڈارکوکتنا موقع ملتا ہے اوروہ اس کا کس طرح سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حالانکہ اس طرح کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل نے ایک بہترین پلیٹ فارم دستیاب کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading