جمعیة علماءمہاراشٹر کا سہ رکنی وفد علاقہ ودربھ و مراٹھواڑہ کے پانچ روزہ تنظیمی دورہ پر

ممبئی:2 جنوری (راست)ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیة علماءہند کی اکائی جمعیةعلماءمہاراشٹر کے ضلعی یونٹوں کا انتخابی سلسلہ چل رہا ہے ،اضلاع کا انتخاب ریاستی مشاہدین کی نگرانی میں عمل میں آرہا ہے۔اسی سے متعلق کل شب ریاستی جمعیة علماءکا سہ رکنی وفد مولانا اشتیاق احمدقاسمی(نائب صدر جمعیةعلماءمہاراشٹر) کی سر براہی میں علاقہ ودربھ کے لئے روانہ ہوا ،جو علاقہ کے مختلف اضلاع میں جمعیةعلماءکا انتخاب کروائیں گے۔مولانا اشتیاق احمد قاسمی نے بتایا کہ ضلع بلڈانہ،آکولہ،امراوتی،ایوت محل اور ناگپور کا انتخاب ۴ جنوری تک مکمل کر واکر ہم علاقہ مراٹھواڑہ کے تاریخی شہر اورنگ آبادچلے جائیں گے ، جہاں ۶ جنوری بروز اتوار علاقہ مراٹھوڑہ کی نو تشکیل مجلس منتظمہ کی انتخابی مجلس میں بحیثیت آبزرور شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ علاقہ ودربھ کے دورہ میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی کے ساتھ مولانا زبیر احمد قاسمی (صدر جمعیةعلماءپوئی)مولانا کلیم اللہ قاسمی (رکن جمعیةعلماءمہاراشٹر)ہیں ۔اور علاقہ مراٹھواڑہ کے سفر میں آپ کے ہمراہ مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر جمعیةعلماءمہاراشٹر)مولانا عظیم الدین ندوی (صدر جمعیة علماءضلع آکولہ ) مولانا زبیر احمد قاسمی (صدر جمعیةعلماءپوئی)مولانا کلیم اللہ قاسمی (رکن جمعیةعلماءمہاراشٹر) بحیثیت آبزرور شرکت فرمائیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading