جلگاؤں (سعیدپٹیل کےذریعے )جلگاؤں شہرکی فعال کل جماعتی کونسل اس غیر سیاسی تنظیم جس میں شہر کی مذہبی وملی جماعتیں اور مسلمانوں کی تمام برادریاں شامل ہیں۔اس کونسل نے ضلع کلیکٹر کے ذریعے وزیراعظم بھارت حکومت کو دۓ گۓ میمورنڈم روانہ کر انڈرائیڈ موبائل و کمپیوٹرز کے ذریعے مختلیف سائیٹ کھول کر نوجوان نسل کے دل ودماغ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ان سائیٹوں میں آئ ایس آئ ایس ،پی یو بی جے اپلیکیشن ،ٹک ٹاک ،آن لائین رمی وغیرہ شامل ہیں۔ان سائیٹوں کے ذریعے اول اول نوجوانوں میں مختلیف قسم کی لالچ دی جاتی ہے اور مختلیف کام کرنے کےلۓ اکسایا جاتاہے۔اسی طرح حکومت ہند نے آٹھ سو پارن سائیٹوں کو بندکیا ہے۔اس کےلۓ کونسل نے مبارکباد پیش کیں۔اسی طرح جاری مذکورہ بالا سائیٹوں کو بھی ایک اعلی سطح کمیٹی مقرر کرکے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔اس مکتوب کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی ضلع کلیکٹر محصول بھاردے انھوں نے قبول کیا۔اس موقع پر کونسل کے صدر سید چاند ،سیکریٹری ڈاکٹر جاوید شیخ ،ہارون شیخ ،اقبال وزیر ،عارف دیشمکھ ،فاروق شیخ وغیرہ موجود تھے۔