جلگاؤں میں ٢٢ ِمارچ کو پرکاش امبیڈکر اور اسدالدین اوسی خطاب کریں گے

 جلگاؤں ١٩ ِ مارچ – ( سعیدپٹیل )آئیندہ ماہ ٢٣ ِاپریل کوہونے والے تیسرے مرحلے میں جلگاؤں اور راویر پارلیمانی حلقئہ کے عام انتخاب کی تشہر مہیم کے سلسلے میں بہوجن ونچیت آگھاڑی کی جانب سے ٢٢ ِمارچ بروز جمعہ کو جلگاؤں شہر کے شیوتیرتھ میدان پر چناؤی اجلاس منعقد کیاگیا ہے۔

 

اس اجلاس سے ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر اور ایم آئ ایم کے ایم پی اسدالدین اوسی خطاب کریں گے۔اس تعلق پروگرام کی منصوبہ بندی کےلۓ گذشتہ روز ایک مٹینگ منعقد کی گئ تھی بھارتیہ ریپبلیک پارٹی کے ضلع انچارج شرد وستکر موجود تھے۔اس چناؤی مہم کےلۓ ایم ایل اے امتیاز جلیل ،ایم ایل اے وارث پٹھان ،بھارپ کے ریاستی صدر اشوک سونونے ،سابق وزیر دشرتھ بھانڈے موجود رہیں گے۔اس میٹنگ میں بھارپ کے پرمود انگلے ،ونود سونونے ،مکند سپکالے ،ویویک ٹھاکرے ، بھارت سسانے ،گمیر شیخ ، روی براہمنے ،ابو بھالےراو ،جیتو کیدار ،انوپ پان پاٹل ،گریش نیھتے ،سوجاتا ٹھاکور ،کویتا سپکالے ، ایم آئ ایم کے ریحان جاگیردار ، ضیاء باغبان ،حاجی شیخ یوسف ان کےعلاوہ اکشۓ جوشی ،ویبھو شرتورے ،گنیش مہالے ،ھیمنت سرواڈے ،ڈیگمبر سونونے ،راہول سرواڈے وغیرہ عہدداران موجود تھے۔بہوجن ونچیت آگھاڑی نے جلگاؤں اور راویر دونوں پارلیمانی حلقوں سے اپنے امیدوار دۓ ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading