بی جے پی کو بڑاجھٹکا‘2وزراءاور12ایم ایل ایز نے پارٹی چھوڑی

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں دو وزرا سمیت 12 ممبران اسمبلی نے بی جے پی چھوڑ کر نیشنل پیپلز پارٹی ( این پی پی ) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ذریعہ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جارپوم گاملن ، وزیر داخلہ کمار وائی ، وزیر سیاحت جارکر گاملن اور کئی دیگر ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دینے کے بعد بڑے پیمانے پر پارٹی چھوڑنے کا یہ قدم سامنے ا?یا ہے۔

خیال رہے کہ ریاست کی 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 54 کیلئے امیدواروں کے ناموں پر بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے اتوار کو مہر لگادی۔ ریاست میں 11 اپریل کو لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہورہے ہیں۔ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعد پیر کو جارپوم گاملن نے بی جے پی کی اروناچل یونٹ کے صدر کو اپنا استعفی نامہ بھیجا دیا۔ وہ پیر کی صبح سے ہی گوہاٹی میں موجود ہیں۔ یہاں میگھالیہ کے وزیر اعلی کانراڈ سنگما نے بھی ان سے ملاقات کی۔این پی پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ جارپوم ، جارکر ، کمار وائی اور بی جے پی کے 12 موجودہ ممبران اسمبلی نے این پی پی جنرل سکریٹری تھامس سنگما سے منگل کو ملاقات کی اور این پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading