جلگاؤں میں آئ پی ایل کی طرز پر آٹھ ٹیموں کے    ١٢ ِتا ١٧ ِمارچ کےدرمیان ٹی ٢٠ ِکرکٹ کے رنگارنگ اور دلچسپ  مقابلوں کا انعقاد

جلگاؤں( سعیدپٹیل کے ذریعے)جلگاؤں شہر وضلع میں تاریخی درجے کے آئ پی ایل کرکٹ مقابلوں کی طرز پر ١٢ ِتا ١٧ ِمارچ کے درمیان آٹھ ٹیموں کے درمیان ٹی ٢٠ ِکرکٹ ٹورنامینٹ کا انعقاد کیا گیاہے۔

اس ٹورنامینٹ کے کنونیئر رتن لال ۔سی۔بافنا ہوں گے۔ اس کا اعلان شہر کی ہوٹل پرسیڈنٹ کاٹیج میں منعقد ایک شاندار تقریب میں جلگاؤں ضلع کرکٹ اسوسیشن کے صدر اتول جین نےکیا۔یہ مقابلے چھترپتی شیواجی مہاراج ضلع کھیل میدان پر کھیلے جائیں گے۔اس ٹورنامینٹ میں ٨ ِ ٹیمیں ٨ ِ آئیکان سمیت ١٩٢ ِکھیلاڑی حصہ لیں گے۔ٹورنامینٹ کےلوگو اور ٹیموں کےلوگو کی رونمائ کی گئ۔اس موقع پر سابق وزیر سریش دادا جین ، جین ایرگیشن کےصدر اشوک بھاؤ جین ،ضلع کرکٹ اسوسیشن کے صدر اتول جین ،سیکریٹری ارویند دیشپانڈے ،اویناش لاٹھی وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پر بتایاگیاکہ گذشتہ تیس برسوں سے ضلع میں کھیل تہذیب ماند پڑی ہوئ ہیں۔اس لۓ اس ٹورنامینٹ سے ضلع میں کھیل تہذیب متحریک ہونے میں مدد ملیں گی۔جے ۔سی۔ایل ٹی ٢٠ ِکرکٹ ٹورنامینٹ کےلۓ ١٩٢ ِکرکٹ کھیلاڑیوں نے نام درج کۓ ہیں۔آٹھ ٹیمیں ان کے نام مالک اور آئکان کھیلاڑی اس طرح ہیں۔

١ ِکریزی کاٹیج اسٹائکرس مالک پرکاش چوبے آئکان کھیلاڑی شنشاک اتردے ،٢ ِ کےکے کیانس تھنڈرس آدرش کوٹھاری آئکان پرگھمن مہاجن ، ٣ ِخاندیش بلاسٹرس رشبھ جین آئکان دھول ہمنانی ،٤ ِ ایم۔کے۔واریرس مہیندر کوٹھاری آئکان تنیش جین ،٥ ِرائسونی اچیورس پریتم رائسونی آئکان سچن چودھری ، ٦ ِسوہر ڈراپ ہیلدی ماسٹر دھرج اگروال آئکان وجۓ لوہار ، ٧ ِ اسپیکٹرم چلینجرس دیپک چودھری آئکان جگدیش جھوپے ،٨ ِونیرا ایگلس کرن مہاجن آئکان ورون دیشپانڈے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading