نئی دہلی ۔3۔مارچ ۔خبر ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کی موت ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اس کی دو مارچ کو ہی موت ہوگئی تھی ۔ حالانکہ نیوز 18 اس خبر کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج کی اجازت کے بعد ہی مسعود اظہر کی موت کا سرکاری اعلان کیا جائے گا۔ حال ہی میں سی این این کو دئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جتنا میرے علم میں ہے ، وہ کافی بیمار ہے ۔ وہ اتنا بیمار ہے کہ وہ گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ جیش محمد نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ وہیں ریٹائرڈ کرنل آشیش کھنہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مسعود اظہر ائیراسٹرائیک میں ہی زخمی ہوا ہو اور اسی کیمپ میں رہا ہو جہاں اسٹرئیک کی گئی تھی اور اب علاج کے دوران مرگیا ہو ، لیکن پاکستان اس بات کو بھی چھپانا چاہتا ہوگا