جلگاؤں عیدگاہ و قبرستان ٹرسٹ کی تجویز شب برات میں فرزندان توحید  عیدگاہ و قبرستان نہ آۓ گھر پر ہی نماز ادا کریں

جلگاؤں ٥ اپریل ( سعید پٹیل) کورونا کے مریضوں میں روز بہ روز اضافہ ہونے کے پیش نظر آئندہ ٨ ِاپریل بروز جمعرات کو شب برات کی عبادتوں اور دیگر مذہبی مشمولات کے لۓ فرزندان توحید اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے مسجد ، عیدگاہ و قبرستان نہ آۓ ۔

اس تعلق سے یہاں کی قدیم عیدگاہ و قبرستان ٹرسٹ کی جانب سے شب برات کی عبادت و دیگر مذہبی مشمولات کی ادائیگی کےلۓ ٹرسٹ کے صدر عبدالغفار ملک ان کی صدارت میں ایک ہنگامی مٹینگ کورونا وبا کے احتیاطی تدابیر و سماجی فاصلہ کی تدابیر کے تحت منعقد کی گئ تھی۔جس میں اتفاق راۓ سے مذکورہ تجویز پیش کی گئ۔ٹرسٹ کے سیکریٹری فاروق شیخ انھوں نے غرض و غائیت بیان کیں۔گذشتہ دنوں شہر میں کورونا کووڈ۔١٩ دو مریضوں میں مثبت پایا گیا۔

اس لۓ مسلمانان جلگاؤں کو مزید احتیاطی تدابیر کے ساتھ فکر کرنے کی ضرورت ہے۔شب برات کے موقع پر نماریں گھر پر ہی ادا کریں۔گھر سے باہر نہ نکلے۔اگر کوئ شب برات کے موقع پر زبردستی قبرستان آتا ہے اور محکمہ پولیس اس پر مناسب قانونی کاروائ کرتی ہیں تو اس کےلۓ عید گاہ و قبرستان ٹرسٹ ذمدار نہیں ہوگا۔ کورونا اس وباء کے خلاف کی لڑائ انسانیت اور احتیاطی تدابیر کےذریعے ہی جیتی جاسکتیں ہیں۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر عبدلغفار ملک ، سیکریٹری فاروق شیخ ، خازن اشفاق باغبان ،معاون سیکریٹری انیس شاہ ، سید مشتاق علی ،ریاض مرزا ،مقیم شیخ ، طاہر شیخ ، نذیر ملتانی ، سید صادق ، یعقوب کھاٹک ، ایڈوکیٹ سلیم اور مظہرخان مٹینگ میں ٹرسٹ کے ذمداران موجود تھے۔