
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کی وبا دوبارہ سنگین ہوجانے اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کیسز بڑھ جانے کی پیش نظر صحت حکام کی سفارش پر جدہ شہر میں حفاظتی سخت اقدامات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی خور رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ شہر میں ہفتے سے پندرہ دن کے لیے روزانہ سہ پہر تین بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل کرفیو رہے گا۔
مساجد میں جماعت سے نمازاور جمعے پر پابندی عائد کردی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ عملدرآمد ہفتہ 6 جون 14 شوال سے 28 شوال 20 جون تک رہے گا۔ یاد رہے اس سے قبل صبح چھ سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی تھی۔
Interior Ministry: Re-imposing Strict Precautions in Jeddah for 2 Weeks from Tomorrow, Saturday.https://t.co/mFki8FjQLu#SPAGOV pic.twitter.com/1Qmp3E74Td
— SPAENG (@Spa_Eng) June 5, 2020
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ پہلے ہی یہ بات واضح کردی گئی تھی کہ کرفیومیں نرمی کے فیصلے پر مسلسل نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔ ضرورت پڑی تو دوبارہ سخت حفاظتی اقامات بحال کردیے جائیں گے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارتوں، سرکاری اداروں اور نجی اداروں میں ڈیوٹی معطل رہے گی۔ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں سروس پر پابندی لگادی گئی ہے تاہم داخلی فضائی پروازیں، ٹرین سروس، بری ٹرانسپورٹ جاری رہے گی۔
کرفیو سے خارج اوقات میں جدہ شہر میں آمد ورفت پر کوئی پابندی نہیں۔ پانچ سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکتے۔سابقہ کرفیو کی قراردادوں میں جن زمروں کو استثنی دیا گیا تھا وہ بر قرار رہے گا۔محدود ترین دائرے میں کرفیو پاس مقررہ حفاظتی ضوابط کے مطابق استعمال کیے جا سکیں گے۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ریاض میں بھی نازک کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے ۔اگر صورتاحل اسی طرح گمبھیررہی تو ریاض میں بھی سخت کرفیو کا فیصدلہ لیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا سعودی عرب کے باقی شہروں کی صورتحال جوں کی توں رہے گی۔ وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ مملکت کے جس بھی علاقے میں سخت کرفیو کی ضرورت پڑے گی مناسب وقت پر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔