نئی دہلی: دنیا کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے کورونا ہوگیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد داود کے گارڈس اور دوسرے اسٹاف کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ داود ابراہیم کی اہلیہ مہ جبین کو بھی کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ اسے اور اس کی اہلیہ کو کراچی کے ایک ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ پاکستان کے کراچی میں مسلسل کورونا کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ حالانکہ، پاکستان کی طرف سے اس بات کو بار بار مسترد کیا جا رہا ہے۔ ٹاپ ذرائع کے مطابق یہ خبر پوری طرح صحیح ہے اور داود ابراہیم اور اس کی اہلیہ کو علاج کے لئے ملٹری ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کافی وقت سے داود ابراہیم اپنی فیملی کے ساتھ چھپ کر رہ رہا ہے۔ ہندوستان نے کئی بار اس بات کے پختہ ثبوت بھی دیئے ہیں کہ داود ابراہیم پاکستان میں ہے، اس کے باوجود پاکستان اس بات کو ماننے سے انکار کرتا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی دستک اب داود ابراہیم کے گھرتک پہنچ گئی ہے۔ داود ابراہیم اور اس کی اہلیہ مہ جبیں میں کورونا کے اثرات ملے ہیں۔ داود ابراہیم اور اہلیہ مہ جبیں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کے گھر میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔